ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / للت مودی کی سینٹ لوسیا میں رہائش کی تیاری ، ساتھ میں بیوی،2 بچوں کی شہریت کے لیے دی درخواست

للت مودی کی سینٹ لوسیا میں رہائش کی تیاری ، ساتھ میں بیوی،2 بچوں کی شہریت کے لیے دی درخواست

Mon, 11 Jul 2016 21:14:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،11؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی کیربیائی ملک سینٹ لوسیا میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بسنا چاہتے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ وہ یہاں کے شہری بن کر اپنی باقی کی زندگی گزارنے کے خواہاں ہیں۔اس کے لیے انہوں نے باقاعدہ سینٹ لوسیا کی شہریت لینے کے لیے درخواست بھی دے دی ہے۔وہ فی الحال لندن میں رہ کر جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق للت مودی نے اپنے ساتھ ہی اپنی بیوی اور دو بچوں کے لیے بھی سینٹ لوسیا کی شہریت کے لیے درخواست دی ہے۔واضح رہے کہ سینٹ لوسیا شمالی امریکہ میں واقع ہے۔یہاں کے سمندری ساحل اور ریزارٹس اپنی خوبصورتی کے لیے دنیابھر میں مشہور ہیں۔ذرائع کے مطابق فی الحال سینٹ لوسیا حکومت نے مودی کی اس درخواست پر انٹرپول سے ان کے تعلق سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔مودی کے سلسلے میں یہ پتہ لگائے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے کہ ان کے خلاف کسی طرح کا مجرمانہ ریکارڈ تو نہیں ہے۔للت مودی کے خلاف ہندوستان میں کئی مقدمے زیر التوا ہیں۔انٹرپول کی ہندوستانی شاخ نے اگر للت مودی کے خلاف منفی رپورٹ بھیجی تو ان کی سینٹ لوسیا کی شہریت لینے کی درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔غور طلب ہے کہ للت مودی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے فیما کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔برطانیہ کا ویزا حاصل کرنے میں للت مودی کو مدد فراہم کرنے کو لے کر مودی حکومت کی وزیر خارجہ سشما سوراج پر الزامات بھی لگے تھے۔اس مسئلے کو اپوزیشن نے بھی خوب اچھالا تھا۔راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے پر بھی للت مودی کو مددفراہم کرانے کو لے کر الزامات لگے تھے۔للت مودی پر 2012سے آئی پی ایل میں منی لانڈرنگ قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔


Share: